chicken coconut korma

اجزاء:
• چکن ایک کلو
• پیاز ایک پاؤ
• ہری مرچ چھ عدد
• ادرک، لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
• پانی ایک کپ
• کھوپرا آدھا کپ
• بادام ایک کپ چھلے ہوئے
• دہی ایک کپ
• پسی کالی مرچ دو چمچ
• دار چینی دو ٹکڑے
• ثاب ت کالی مرچ آٹھ یا دس عدد
• سفید زیرہ ایک چمچ
• ثابت لال مرچ چھ یا سات عدد
• نمک حسب ذائقہ
• چھوٹی الائچی پانچ یا چھ عدد
• لونگ پانچ یا چھ عدد
• آئل ایک کپ

ترکیب:

پیاز، ہری مرچیں، ادرک اور لہسن پیس کر پانی کے ساتھ پیسٹ بنا لیں۔ کھوپرا اور بادام پیس کر دہی میں ملا کر رکھ دیں دیگچی میں آئل گرم کر کے ثابت مصالحہ ڈال کر ہلکا براؤن کر لیں۔ پیاز کا مکسچر ڈال کر ہلکی آنچ پر تھوڑی دیر بھون لیں۔ خیال رہے کہ پیاز براؤن نہ ہونے پائے ۔ پھردہی کا مکسچر ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ چکن، نمک ، اور کالی مرچ ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ آئل الگ نظر آئے جب خوشبو آنے لگے تو ایک کپ پانی ڈال دیں اور ثابت لال مرچ ڈال کر پندرہ منٹ دم پر رکھ دیں۔ مزید ار قورمہ تیار ہے۔
zubaidaapa

Comments are closed.