کیاآپ جانتےہیں کہ موبائل بیٹری پرموجودان نشانات کا کیامطلب ہے؟

 

untitled-2

لاہور (نیوزڈیسک) موبائل بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے بیٹریوں پر کچھ نشانات اور ہدایات موجود ہوتی ہیں۔ ان ہدایات کو پڑھ کر ہم ان پر عمل کر سکتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بیٹریوں پر موجود نشانات کا کیا مطلب ہوتا ہے؟موبائل بیٹریوں پر عموماً 7 طرح کی تصاویر یا نشانات ہوتے ہیں۔ ان میں سب سے واضح انگریزی میں (CE) لکھا ہوتا ہے، جو مینوفیچکر کی ڈکلیریشن ہے کہ ان کی پراڈکٹ پر EC کی ہدایات قابل اطلاق ہیں۔ دراصل EC کا مطلب ”European Conformity” ہے۔موبائل بیٹری پر موجود ڈسٹ بن مارک دراصل ایک قسم کی وارننگ ہے۔ اس نشان کا مطلب ہے کہ آپ موبائل بیٹری کو نہ پھینکیں کیونکہ بیٹریاں اور اس جیسی دیگر پراڈکٹس جب اپنی معیاد پوری کر لیتی ہیں تو انھیں الیکٹرانک ویسٹ کے زمرے میں شامل کیا جاتا ہے۔ اس قسم کی الیکٹرانک پراڈکٹس کو ری سائیکل کرکے دوبارہ استعمال کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔بیٹری پر موجود گھر کے نشان کا مطلب ہے کہ یہ پراڈکٹ صرف ان ڈور استعمال کیلئے ہے۔ اسے انڈسٹریل مقاصد کیلئے استعمال میں نہیں لایا جا سکتا۔ کیونکہ بیٹری جیسی چھوٹی پراڈکٹس ہیوی لوڈز برداشت نہیں کر سکتیں۔ موبائل بیٹریاں صرف سٹینڈرڈ وولٹیج پر ہی استعمال کیلئے قابل ہوتی ہیں۔(خ.و،ث)

zubaidaapa

Comments are closed.