کرکٹ ٹیم کی گھروں کو واپسی،کسی نے استقبال کی زحمت گوارا نہ کی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ قومی ٹیم کے تین کھلاڑی جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی جبکہ دیگرعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور پہنچے۔

xteam-1-326x235-png-pagespeed-ic-h6kpughr11

کراچی پہنچنے والے کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، خالد لطیف اور شرجیل احمد شامل ہیں جبکہ شعیب ملک ،وہاب ریاض ،محمد عامر،بابراعظم ،حسن علی اور عماد وسیم انگنڈ ل سے براستہ دبئی نجی ائرلائن کی پرواز سے لاہور پہنچے۔کھلاڑیوں کے ہمراہ مینجمنٹ کے چند ارکان بھی لاہور پہنچے۔

کراچی ائیرپورٹ پر پی سی بی کا کوئی عہدیدارکھلاڑیوں کے استقبال کے لیے نہیں پہنچا تھا۔ ائرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا دورہ مجموعی طور پر اچھا رہا۔ آخر میں ٹی ٹوئنٹی میں فتح سے پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے ٹیم کی قیادت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچ رہا ہوں۔

بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ابھی کچھ روز مزید انگلینڈ میں قیام کریں گے جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر آسٹریلیا چلے گئے ہیں، وہ ویسٹ انڈیزکیخلاف سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو دبئی میں جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ انگلیںڈ کے خلاف چار ٹیسٹ میچز کی سیریزدو، دو سے برابر رہی۔ پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز میں گرین شرٹس کو چارصفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو نو وکٹوں سے ہرا کر شاندار فتح حاصل کی۔

zubaidaapa

Comments are closed.