کانگو وائرس ملتان پہنچ گیا،علاقے میں ایمرجنسی نافذ

x10-20-326x235-png-pagespeed-ic-ij9qear9gt
ملتان (ویب ڈیسک) ملتان میں کانگو کے شبہ میں دو مریض نشتر اسپتال داخل ہوئے ہیں جن کی حالت انتہائی نشویشناک ہے ، نشترا نتظامیہ نے ان کے نمونے لیکر لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کانگو کے شبہ میں داخل ہونے والے مریضوں میں بلوچستان کے علاقہ کوہلو کا رہائشی 70 سالہ کاکا خان اور لیہ کی 55 سالہ انوار بی بی شامل ہیں، دونوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور انکے منہ سے خون جاری ہے۔دونوں مریضوں نے گھروں میں مویشی بھی پال رکھے ہیں ،نشترا نتظامیہ کے مطابق دونوں کے پلیٹ لیٹس بھی 50 ہزار سے کم آئے ہیں جس پر دونوں کے سیمپل لیکر لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں ۔(ت،ع)

zubaidaapa

Comments are closed.