بلاول بھٹو اس بار عید کس کے ساتھ منائیں گے ؟ اعلان نے عوام میں خوشی کی لہر دوڑا دی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید کشمیریوں کے ساتھ منانے کا اعلان کیاہے جبکہ پیپلزپارٹی نے پانامالیکس اور کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے،تحریک کا آغاز پنجاب سے کیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 8ستمبرکو کراچی پہنچیں گے، کراچی کے بعد وہ کشمیریوں کے ساتھ عیدمنانے کشمیرجائیں گے۔دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے پاناما لیکس کے خلاف تحریک چلانے کے لئے صوبوں کی پارٹی قیادت سے تجاویز مانگ لی ہیں، احتجاجی تحریک میں دھرنوں، مظاہروں اور ریلیوں کی بجائے سیاسی جلسے کئے جائیں گے اور ان جلسوں کا آغاز پنجاب سے کیا جائے گا۔‎

zubaidaapa

Comments are closed.